بینظیر بھٹو کی برسی تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو گی

پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے زیر انتظام سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ہویں برسی 27دسمبر کو جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں نہایت اہتمام سے منائی جائے گی۔پیپلز پارٹی ورکرز کے قائدین ناہید خان،صفدرعباسی،ابن رضوی،ملک مظہر ودیگر کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر سینکڑوں جیالے شرکت کرینگے،پہلے لیاقت باغ میں واقع جائے شہادت کوعرق گلاب سے دھویا جائے گا،تازہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی اورچراغوں سے سجایا جائے گا،اس موقع پر قرآن خوانی کی جائے گی،جس کے بعد دعائیہ تقریب ہوگی،دعائیہ تقریب کے اختتام پر سب کے لئے لنگر تقسیم کیا جائے گا۔