ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کاافغانستان کی حکومت کےلئےاپنے ملک کی پختہ حمایت کااظہار

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان کی حکومت کے لئے اپنے ملک کی پختہ حمایت کااظہارکیا ہے۔ تہران میں قومی سلامتی کے بارے میں افغان صدر کے مشیر حمد اللہ محب سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے ایران اورافغانستان کے درمیان سیاسی معاشی اور سلامتی کے شعبوںمیں تعاون اور روابط بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور افغان عمل اورخطے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔