افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 21 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 21 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ہلمند کے ضلع ناوا میں افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک اجتماع پر فضائی حملہ کیا جوکہ افغان سیکیورٹی چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے لئے جمع تھا ۔ حملے میں اکیس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں طالبان کا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا ۔