پی ڈی ایم کبھی بھی استعفے نہیں دے گی، فیاض چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ دو نمبری کے ماہر نواز شریف نے قائداعظم کا ثانی بنے کیلے تاریخ پیدائش بھی غلط لکھوائی ہوئی ہے۔ مریم نواز جس شخص کے بارے میں بغیر سوچے سمجھے بات کرتی ہیں وہ ان کے باپ کے آئیڈیل رہے ہیں۔ لاہور کے نجی اسکول میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کبھی بھی استعفے نہیں دے گی۔ تاریخ پر تاریخ دینے والی اپوزیشن کبھی بھی زبان پر پورا نہیں اترے گی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرنے سے قبل سوچنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ عمران خان ان کےوالد کے آئیڈیل رہے ہیں۔ آئندہ پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہوں گے