چوہدری سرور ہمارے پیج کی نہیں اپنی صفحوں کی فکرکریں۔عظمی بخاری
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چوہدری سرور کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سرور ہمارے پیج کی نہیں اپنے صفحوں کی فکرکریں -ایک پیج کے دعوے کرنے والوں کے صفحے الگ الگ ہو چکے ہیں -سرور صاحب اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہورہی ہے تو آپ ساہیوال سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کیوں کررہے ہیں؟-عمران خان کے پنجرے سے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں -بہت جلد لال،پیلے اور نیلے گھوڑے عمران خان کو تنہا چھوڑنے والے ہیں -موسمی پرندے نئے ٹھکانے تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں -چوہدری سرور پی ڈی ایم کی بجائے اپنے اتحادیوں کی فکر کریں -حکومت کے اتحادی کسی لمحے بھی علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں -حکومتی صفوں میں موجود کچھ باضمیر لوگ حکومتی مافیا سے خود تنگ آچکے ہیں -