4 جنوری کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کریں گے: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزراء کی میٹنگ میں حالات کا جائز ہ لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی ایم کی تحریک پر ان کا کہنا تھاکہ کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے اور جی یو آئی کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔