عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت200 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کے اضافے سے 112750روپے ہو گئی ,دس گرام سونا 24قیراط172روپے کے اضافے سے 96665روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88610 روپے ہو گئی .عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کے اضافے سے 1873ڈالر ہوگئی ہے۔