دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گزشتہ شب حملہ کیا۔دہشت گردوں کے حملے میں مالاکنڈ کے 34 سالہ نائیک یاسین شہید جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے۔