کورونا وائرس : دنیا بھر میں اموات سترہ لاکھ سینتیس ہزار سات سو اکیاون تک پہنچ گئیں
کورونا کے وار دنیا بھر میں جاری۔ متاثرین کی تعداد سات کروڑ نوے لاکھ ستاون ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں اموات سترہ لاکھ سینتیس ہزار سات سو اکیاون تک پہنچ گئیں۔امریکا میں مجموعی اموات تین لاکھ چونتیس ہزار دو سو اٹھارہ کو پہنچ گئیں جبکہ ایک کروڑ نواسی لاکھ سترہ ہزار ایک سو باون افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ ادھر بھارت میں ناقص انتظامات کے باعث اب تک ایک کروڑ بارہ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ چھیالیس ہزار سات سو اٹھہتر ہوگئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ نواسی ہزار دو سو چونسٹھ افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں اب تک باون ہزار دو سو چھیالیس افراد کو کورونا نگل گیا۔ فرانس میں اکسٹھ ہزار نو سو اٹھہتر، برطانیہ میں انہتر ہزار اکیاون افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے۔