کابل: پاسپورٹس آفس کے باہر خودکش بمبار فائرنگ سے ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی پاسپورٹ آفس کے باہر مشتبہ خود کش بمبار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں پاسپورٹ آفس کے باہر طالبان کے سیکڑوں جنگجو سفری دستاویزات کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور یہ ان کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے مخصوص دن تھا۔کابل پولیس کے ترجمان مبین خان نے بتایا کہ ‘اس کی شناخت کی گئی اور داخلی راستے پر قائم چیک پوائنٹ پر مارا گیا’۔اگست میں افغانستان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد ان کے جنگجووں کے خلاف کئی حملے ہوچکے ہیں اور اکثر حملوں کی ذمہ داری داعش کی مقامی تنظیم نے قبول کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جنگجووں کو پاسپورٹ بنانے کے لیے جمعرات کا دن مخصوص کیے جانے کے بعد پاسپورٹ آفس کے باہر سیکڑوں اراکین علی الصبح جمع ہوگئے تھے۔