سعودی عرب سے کراچی آئے 8 افراد میں کورونا کی تصدیق،قرنطینہ سینٹر منتقل

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 8مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سی اے اے حکام کے مطابق یہ تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے، جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ مثبت آ گئے۔سی اے اے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تمام مسافروں کو کورنگی میں محکمہ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔