خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات , ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے بلدیاتی انتخابات میں پلوڈھیر ویلج کونسل 1 سے ایک شخص کی دونوں بیویاں کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔خیال رہے کہ اشفاق حسین نامی شخص کی دو بیویاں بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتری تھیں۔پہلی بیوی کلثوم بی بی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں جبکہ دوسری اہلیہ زینب بی بی نے 436 ووٹ حاصل کئے تھے تا ہم دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ان کے 3 ووٹ بڑھ کر 439 ہو گئے اور جنرل کونسلر منتخب قرار پائی۔