عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی: جہانگیر ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں جبکہ ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں اور ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی ہے اور اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔