پرویزمشرف کی طبعیت پھر بگڑگئی۔ پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی اورپاؤں میں درد کےباعث ہسپتال منتقل کردیا گیا
پرویزمشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق صدر کی طبیعت ایک بار پھرناساز ہوگئی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے پرویز مشرف کے گھر پہنچ کران کا معائنہ کیا اور انہیں فی الفور اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ کیا،،،پرویز مشرف کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،پرویز مشرف کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پینل کو طلب کیا گیا ہے، گزشتہ پندرہ روز کے دوران تیسری بار سابق صدر کی طبیعت بگڑی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی، ہائی بلڈ پریشر اور بائیں پیر میں درد کی تکلیف ہے۔