بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری
سنٹرل پاوور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں تین روپے 38 پیسے کمی کے لئے نیپرا کو درخواست دی ہے،، بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے لئے مانگی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کو کرے گا، حکام کے مطابق جنوری کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بارہ روپے بیالیس پیسے فی یونٹ رہی۔ درخواست میں فرنس آئل سے پیداواری لاگت چھ روپے اٹھائیس پیسے اور گیس سے چھ روپے ایک پیسے فی یونٹ رہی۔ نیوکلئیر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ بارہ پیسے اور ایران سے درآمد شدہ بجلی دس روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ رہی۔ اس کے علاوہ جنوری کے لئے ریفرنس پرائس نو روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ مقرر تھی سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ نرخوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔۔