پاک افغان سرحدی علاقے میں پاک فوج کی کارروائی میں دو اہم دہشت گرد کمانڈر مارے گئے
پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف " آپریشن رد الفساد " کامیابی سے جاری ہے۔۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دہشت گرد تنظیم " جماعت الاحرار " کے خلاف کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں پاک فوج کی بمباری سے " جماعت الاحرار " کے دو اہم ترین دہشت گرد کمانڈر مارے گئے۔۔ کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر " وجیہہ اللہ عرف الیاس " مارا گیا۔۔ دہشت گرد دشمن ایجنسیوں کے ساتھ پاکستان میں انتہا پسندی پھیلانے میں ملوث تھا۔۔ " وجیہہ اللہ " لاہور دھماکے، اور، پنجاب میں دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔۔ پاک فوج کی بمباری سے ایک اور اہم ترین دہشت گرد کمانڈر " حکمت عرف قاری زبیر " بھی مارا گیا۔۔ ہلاک کمانڈر " حکمت عرف قاری زبیر " افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ کا سربراہ تھا، اور، دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں انتہا پسندانہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھا