پاکستان کے معروف اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے
فاروق ضمیر نے انیس سو نوے کی دہائی میں ادکاری کا آغاز کیا اور متعدد ہٹ ڈراموں میں کام کیا۔ ان کے کیریئرکاسب سے ہٹ ڈرامہ مکمل اور ماہرہ تھا جبکہ انہوں نےرانی، سراغ زندگی اورترانوےشمالی جیسے ڈراموں میں اداکاری کر کے شہرت سمیٹی، فاروق ضمیر کچھ عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کا علاج لاہور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں چل رہا تھا، فاروق ضمیر گزشتہ شام اسی بیماری کی شدت میں اضافے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ ملک کے فنکاروں اور ادیبوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے