صحافیوں نے سوالات پوچھے تو ینگ ڈاکٹرز برامان گئے۔
سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیدار اپنی ہٹ دھرمی پر برقرا رہے کہا کرپشن کیسز کے خاتمے تک ہڑتال جاری رہیگی، جب تک اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی تب تک کام نہیں ہو گا، زبردستی کام کروانے کی کوشش کی گئی تو وہ سب کو دیکھ لینگے۔ دوران بات چیت میڈیا نے ینگ ڈاکٹرز کی کرپشن پر سوالات اٹھائے اور ایک کے بعد ایک سوال کیا، جس پر جواب سے قاصر ینگ ڈاکٹرز مائیک چھوڑ کر چلتے بنے ۔۔۔ میڈیا سے گفتگو بھی ادھوری چھوڑ دی