طورخم گیٹ آٹھویں روز بھی بند
پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ آٹویں روز بھی امد ورفت کے لئے بند رہا،ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کے مطابق ان کا کروڑوں کا نقصان جاری ہے اس کے علاوہ لنڈ یکوتل بازار میں پھنسے ہوئے مسافروں کے پاس اخراجات کے لئے پیسے ختم ہوگئے ہیں،اور مذید یہ کہ ان تمام مسافروں کے پاس قانونی سفری دستاویزات بھی موجود ہے ان میں بیمار ،بچے۔خواتین اور معمر حضرات بھی شامل ہے اس کے علاوہ ہزاروں پاکستانی ڈرائیورز،مزدور اور دکاندار بے روزگار ہوچکے ہیں