پی سی بی کےاینٹی کرپشن یونٹ کوعلم تھا ایسا ہونے والا ہے،خالد لطیف اورشرجیل خان نےتسلیم کیاکہ ان سےغلطی ہوئی،,چیئرمین پی سی بی شہریارخان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ پوری دنیامیں ہوتی ہےاور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے لیکچر دیئے جاتے ہیں،پہلا پی ایس ایل کامیاب ہوا تو دوسرےمیں بکی آگئےایسا بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں بھی ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اورخالد لطیف نے بکی سے بات کرنے کا اعتراف کیا لیکن بعد میں ریکارڈ کرایا گیا بیان مختلف ہے,شہریار خان کا کہنا تھا کہ بکی کھلاڑیوں سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے،ناصرجمشید نےخالد لطیف، شرجیل اور عرفان کو یوسف سے ملایا، جس نے دونوں کھلاڑیوں کو کہا کہ یوسف نامی شخص ملنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد عرفان سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں،بکی کی محمد عرفان سے بات ہوئی لیکن اس نے کوئی توجہ دی, چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ مصباح الحق سے کہا ہے کہ وہ آئندہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہہیں اس حوالے سے فیصلہ کر کے مجھے بتائیں