فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا
پیپلزپارٹی نے ملٹری کورٹس کے معاملے پر تمام جماعتوں کی رائے لینے کا فیصلہ کر لیا, ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر چار مارچ کو اے پی سی بلائی جا رہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی, پی پی ذرائع کے مطابق اے پی سی اسلام آباد میں ہو گی جس کی میزبانی آصف زرداری کریں گے, بلاول بھٹو بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے, ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع نہیں چاہتی اور باقی جماعتوں کو بھی اپنے موقف پر آمادہ کرنا چاہتی ہے, فوجی عدالتوں کے قیام کے وقت بھی پیپلزپارٹی کا یہ موقف سامنے آیا تھا کہ اس نے قومی مفاد میں مجبوری کے باعث فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے, ورنہ جمہوریت میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔۔ اے پی سی میں دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کر حکومت پر زور دیا جائے گا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی بجائے عدالتی نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں