اسلام آباد، اور، راولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر وزارت کیڈ نے سکولوں کو سکیورٹی بڑھانے، اور، الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد، اور، راولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی خطرات کے پیش نظر وزارت کیڈ نے سکولوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی, وزارت کیڈ نے اسلام آباد، اور، راولپنڈی کے تمام سکولوں کو سکیورٹی مراسلہ جاری کر دیا۔۔ وزارت کیڈ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں, سکولوں کے تمام سٹاف کو چاک و چوبند رہنے کی بھی ہدایت کی گئی, وزارت کیڈ نے مراسلے میں ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی ون فائیو پر فوری اطلاع دی جائے۔۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے سکول انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ رہے