آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا
دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں اقدامات پہلے سے بھی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی، مراسلے میں کہا گیا کہ تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز اپنے علاقوں کے حساس مقامات اور تنصیبات کے گرد پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد پر نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور افراد کی چیکنگ مزید سخت کی جائے،، آئی جی پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی بریفنگ اور مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے،جبکہ مارکیٹوں ، پلازوں اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کرنے کو بھی کہا گیا