پاکستان سپر لیگ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندر کو سترہ رنز سے شکست دے دی
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ اوورمیں نووکٹوں کےنقصان پر 149 رنز ہی بناسکی اور اسے سترہ اسکور سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا،پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں اترے۔تاہم اننگز کے آغاز میں ہی تمیم اقبال کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے,کامران اکمل نے 9 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ تاہم انکےعلاوہ کوئی بھی بلے بازجم کربیٹنگ نہ کرسکا۔دیگربلے بازوں میں شکیب الحسن 30 اور مارلن سیموئل 17 رنز بنا کر نمایاں رہے,لاہورقلندرز کی جانب سے یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو کیا,جواب میں زلمی کے باولرزنےقلندرز کے بیسٹمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا،کپتان برینڈن مکلم،فاخر زمان،عمر اکمل،محمد رضوان اور گرانٹ ایلیٹ ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے,قلندرز کی جانب سے سہیل تنویر اور یاسر شاہ نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا،سہیل تنویر نے ناقابل شکست 36رنز بنائے،دیگربلےبازوں میں یاسرشاہ22 سنیل نارائن 21 اور عامر یامین نے 25 رنز بنائے,زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں