پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمختلف شہروں میں ناقص دودھ کےخلاف کریک ڈاؤن,آٹھ ہزارنوسوپچپن لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کی نگرانی میں مختلف شہروں کے داخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی، اس دوران دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے،،فوڈاتھارٹی کے اہلکاروں نےلاہور میں ایک ہزار 170لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کردیا، اسی طرح گوجرانوالہ میں پانچ ہزار 455لیٹر، فیصل آباد میں 560 لیٹر،،ملتان میں ایک ہزار 180لیٹر دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا۔راولپنڈی میں بھی دودھ کی چیکنگ کی گئی ،،یہاں سے 590 لیٹر ناقص دودھ کو تلف کیا گیا , ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا،،جس میں سے آٹھ ہزار 955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا, ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ صحت مند دودھ کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،انھوں نے بتایا کہ کھلے دودھ کے علاوہ ڈبے والے دودھ کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے