وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات
وزیراعلیٰ ہاؤس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں صوبے میں جاری امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوج کا کردار اہم ہے, ان کاکہنا تھا ہمیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے ، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں امن و امان کے قائم کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی