امریکہ نے شمالی کوریا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا
آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا پر تعزیرات ناکافی ثابت ہوتی ہیں تو ہم اس کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے جو انتہائی سخت ہونگی،،امریکی صدر نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں لیکن یہ کہا کہ دنیا کیلئے بہت ہی بدقسمت بات ہوگی،، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا کی جہاز رانی اور تجارت پر پابندیاں لگائی ہے ،،یہ پابندیاں چھپن اداروں، ستائیس جہاز رانی اور تجارتی اداروں، اٹھائیس سمندری جہازوں، اور ایک فرد پر لگائی گئی ہیں