پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان
پاکستان سپر لیگ میں آج کانٹے کے میچ ہونے جارہے ہیں،،، پہلا میچ شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،،، اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ سیموئل بدری، لُک رونچی، جے پی ڈومنی اور آندرے رسل ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں رومان ریئس، محمد سمیع اور شاداب خان بھی شامل ہیں۔ دفاعی چیمئن پشاور زلمی کی قیادت آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کررہے ہیں۔ کامران اکمل، محمد حفیظ، تمیم اقبال، ڈٰیوائن براوو اپنی بیٹنگ کا جادو جگائیں گے جبکہ باؤلرز میں وہاب ریاض، کرس جورڈن اور حسن علی اہم ہوں گے۔آج ہونے والے دوسرے میچ میںکوئٹہ گلیڈٰی اینٹرز لاہور قلندرز کیخلاف میدان میں اتریںدوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی کسی سے کم نہیں، کپتان سرفراز کے علاوہ کیون پیٹرسن، روسو، جیسن روئے، اسد شفیق اور واٹسن جیسے کھلاڑی شامل ہیں،