کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر نشے میں دھت نوجوان سرعام فائرنگ کرتا رہا
مصروف ترین شاہرا پر بنا کسی خوف کے نوجوان ہوائی فائرنگ کرتا رہا، کوئی پولیس والا آیا نہ کسی نے پوچھنے کی جرات کی،،، نوجوان نے فائرنگ کی فوٹیج ناصرف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج بھی کردیا، کہا کہ کسی میں دم ہے تو پکڑ کر دکھاؤمیڈیا پر خبر چلتے ہی سندھ حکومت بھی حرکت میں آگئی،، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایس ایس پی کو فوری تحقیقات اور ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا،،، انہوں نے ہدایت کی کہ انکوائری اور قانونی اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر ارسال کی جائے،،، دوسری طرف آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی معاملے کی تفصیلی انکوائری اور قانونی کارروائی پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی