سابق شوہر کے خلاف آزادی اظہار ریحام خان کی جان کے لئے خطرہ بن گیا۔
سابق شوہر کے خلاف آزادی اظہار ریحام خان کی جان کے لئے خطرہ بن گیا۔ سچ کہنے پرخود کو عمران خان کا سیاسی خیر خواہ کہلانے والے افراد نے ریحام خان کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دے ڈالیں۔برطانوی میڈیا کو دئیے انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی خیر خواہوں نے دھمکیاں دی ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اڑا دیا جائے گا۔برطانوی نژاد پاکستانی ریحام خان برطانیہ میں اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشری مانیکا ہی تھیں۔ریحام نے بتایا کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے تھے۔