منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو آنکھوں پر بٹھایا ہے۔لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ ساڑھے 9 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے۔شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں بھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو آنکھوں پر بٹھایا ہے۔