صدر کا طلباء کی نصابی تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی زور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صحت کے شعبے میں حکیم محمد سعید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے جنہوں نے بلاتفریق قوم کی خدمت کی۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز شام کراچی میں ہمدرد یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ حکیم محمد سعید نے اپنی زندگی میں سادگی کے اصولوں کو اپنایا۔ انہوں نے طلباء کی نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ انہیں قوم اور لوگوںکی خدمت کرنی ہے کیونکہ وہ آج سے عملی زندگی میں داخل ہو رہے ہیں۔