پانچ روزہ تاریخی سبی میلہ آج بلوچستان کے شہر سبی میں شروع ہورہا ہے
پانچ روزہ تاریخی سبی میلہ آج (اتوار) بلوچستان کے شہر سبی میں شروع ہورہا ہے۔ میلہ مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا جن میں پھولوں کی نمائش، ملی نغموں کا مقابلہ، لوک رقص، نیزہ بازی، موٹر سائیکل جمپ اور گھوڑوں کا رقص شامل ہیں۔میلے کے شرکاء کی دلچسپی کیلئے خوبصورت اور نایاب جانوروں کی نمائش بھی منعقد کی جائیگی۔مقامی اور ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے فنکار بھی میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے۔