لکڑی کی قیمت میں 70 اور فرنیچر سازی کی لاگت میں 100 فیصد اضافہ -
کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر درآمدہ لکڑی پرعائد ڈیوٹی، ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے باعث مقامی مارکیٹ میں لکڑی کی قیمت میں 70 فیصد اور فرنیچر سازی کی لاگت میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ کہ پاکستان میں رقبے کے اعتبار سے جنگلات نہ ہونے کے باعث یورپ، جرمنی، ملائیشیا ، سری لنکا، امریکاودیگرافریقی ممالک سے مختلف اقسام کی لکڑی کے 5ہزار کنٹینرز سے زائد سالانہ درآمد کیے جارہے ہیں، جبکہ مقامی جنگلات سے بھی تقریبا 5 ہزار کنٹینرز کے مساوی لکڑی فرنیچر، دروازے، پھلوں کی پیٹیوں اور عمارتی ڈھانچوں کی تیاری میں استعمال ہورہی ہے۔