عالمی نمائش ’’امبیانتے 2019 ‘‘ میں پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی -
کراچی: پاکستان کے لیے ڈائننگ روم، لیونگ روم، کچن، گھریلو مصنوعات، فرنیچر، انٹیریئر اور فرنیچرسمیت جیولری فیشن اور گفٹ آئٹمز کی بین الاقوامی انڈسٹری میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے 12کمپنیوں نے فرینکفرٹ میں ہونے والی نمائش ’’امبیانتے‘‘ میں شرکت کی۔ نمائش کنندگان کے مطابق عالمی میلے میں شریک خریداروں نے پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ مندوبین نے نمائش کے تجارتی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جرمنی میں پاکستان کے کمرشل قونصلر خواجہ خرم نعیم نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔ انھوں نے نہ صرف پاکستانی صنعت کاروں کی کاوشوں کو سراہا بلکہ نمائش کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امبیانتے ڈائننگ، لیونگ اور تزئین و آرائش کی سب سے بڑی نمائش ہے، نمائش میں پاکستان کے صنعتی انٹیریئر ڈیزائن، دستکاری، کچن اور اس سے متعلق مصنوعات کو مزید پرکشش بنا کر خریداروں کے لیے نمائش میں پیش کیں۔ نمائش میں 4400 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 142000 تجارتی خریداروں نے شرکت کی۔