شہباز شریف کےسوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کےسوا کسی کوڈیل یا ڈھیل کرتے نہیں دیکھا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 2 ارب 40 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے، ہم نے اپنے خرچے کم کرکے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کریں گے، فریٹ ٹرین میں 5 بوگیوں کااضافہ کردیا ہے، ہم ملک بھر میں فریٹ ٹرین کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، اب عوام ریلوےاراضی کی تفصیلات موبائل فون پردیکھ سکیں گے، ہم نے 2 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جناح ایکسپریس لاہور سے کراچی نان اسٹاپ چلے گی، جناح کے بعد سرسید ٹرین کو لائیں گے، وزیراعظم نے نئی پوسٹوں کے لئے بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔