مقبوضہ کشمیر ،حریت قیادت گرفتار، بھارت نے مزید 10 ہزارفوجی بھیج دیئے
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،قابض فوج نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے حریت رہنما لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت 200 سےزائد رہنما و کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ درجنوں کو گھروں میں نظر بند کردیاگیا،بھارت نےوادی میں100کمپنیوں پر مشتمل مزید 10ہزار فوجی تعینات کردیے، مزید اہلکاروں کوجنگی جہاز کے ذریعے سرینگر ایئر پورٹ پہنچایا گیا۔دوسر ی جانب پیر کو بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 35اے کے حوالے سے سماعت ہونے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق مقبوضہ وادی میں مزاحمتی خیمے کیخلاف کریک ڈاؤن میں یاسین ملک اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت200سے زائد افراد گرفتار کرلیے گئے،اتر پردیش میں بھی دو کشمیری گرفتار کرکےجیش محمد سے تعلق کا الزام عائد کردیا گیا ۔ جماعت اسلامی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات کے دوران اس کے درجنوں مرکزی و ضلعی عہدیداروں کی