شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات ، 2 افراد جاں بحق
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے طارق روڈ کے شاپنگ مال میں چھ سے زائد مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کی زور پر چوکیداروں کو یرغمال بنالیا،اس موقع پر ڈاکوؤں کی جانب سے شاپنگ مال کو لوٹنے کی کوشش کی تو چوکیداروں نے مزاحمت کی ، جس پر ملزمان نے چوکیدار کو گولی ماری اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے دوسرا چوکیدار زخمی ہوا۔ جاں بحق چوکيدارکي شناخت نورزاہد کے نام سے ہوئی، پوليس نے واقعے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور شاپنگ مال میں لگے کیمروں کی فوٹیج سے ملزمان کو تلاش کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن کی الہیٰ کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے نورالبشر نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، جن کی شناخت عبداللہ اور محمد علی کے نام سے ہوئی