لاہور ایئر پورٹ پر 7 کلو ہیروئن قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے 7 کلو ہیروئن قطر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی دوحہ جانے والی پرواز کے ذریعے ایک نجی کمپنی کی جانب سے کنسا ئنمنٹ بک کرائی گئی تھی جس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 7کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن پیکٹوں میں بھر کر بیڈ شیٹوں کی کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی جسے قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی