کرپشن سے بچنے کیلئے ا حتساب کاعمل واضح ہونا چاہئے،ثاقب نثار
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن سے بچنے کے لییاحتساب کاعمل واضح ہونا چاہئے ۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک ریاست اور ایک ملک کے طور پر اللہ نے اس معاشرے کو نعمت بخشی ہے، کرپشن سے بچنے کے لیے احتساب کاعمل واضح ہونا چاہیے، ملک کے لئے محبت کم ہوتی جارہی ہے، ہم بہت دیر تک پاکستان کی محبت سے نا آشنا رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری عزت میرا سب کچھ پاکستان سے ہے، جو کچھ بھی ملا ہے وہ اس ملک کی محبت کی وجہ سے ہے، اگر پاکستان نہیں ہوتا تو میں کسی بینک کا ملازم ہوتا، لوگوں کے حقوق کی پاسداری، آئین اور ملک کی ترقی وطن سے محبت سے ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے انصاف اہم ستون ہے، عدل کے ساتھ کفالت کرنے والے ترقی کرتے ہیں، ہمیں عدل کرنے والے قاضی چاہیے، وائٹ کالر جرائم پکڑنے کے لیے ہمیں اپنے قانون میں جدید خطوط پر ترامیم کرنا ہوں گی
اگر پاکستان نہ ہوتا تو میں کسی بینک کا ملازم ہوتا، سابق چیف جسٹس
چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ایماندارلیڈرشپ سے اللہ نے قوموں کوترقی دی ،ہمارے دین سے زیادہ برابری کا قانون کسی اور مذہب میں نہیں ،انہوں نے کہا کہ کرپشن سے بچنے کیلئے احتساب کا عمل واضح ہونا چاہئے۔ملک کی ترقی کیلئے عدل اہم ستون ہے ،انہوںنے کہا کہ وائٹ کالرکرائم کوپکڑنے کیلئے آپ کو قانون کو اپ ڈیٹ کرناپڑے گا۔جرم سے ہمیں لڑنا ہوگا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری قوم کیلئے یہ ملک ایک نعمت ہے ،پاکستان مفت یا کسی خیرات میں نہیں ملا،ملک کیلئے محبت کم ہوتی جا رہی ہے ،دنیا نے ترقی اپنے قوانین میں ترقی کرکے حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے سپریم ادارہ قانون ہے ، کیاہم نے پاکستان کے قانون بنانے میں توجہ دی ہے ؟انہوں نے کہا کہ قانون کو اپ گریڈ کرنے والے ادارے سے غفلت ہوئ
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم بہت دیر تک پاکستان کی محبت سے ناآشنا رہے ،ملک کیلئے محبت کم ہوتی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی پاسداری ،آئین اورملکی ترقی سب وطن سے محبت سے ہوگی