محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری
لندن: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔ قومی آل راؤنڈر کا آپریشن مشہور برطانوی ڈاکٹر مائک ہیٹن نے کیا ، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں محمد حفیظ اپنے برطانوی معالج کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نازیہ حفیظ پر امید ہیں کہ محمد حفیظ بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔