کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج
کالا دھن ختم کرنے کے حکومتی اقدامات کے دوران ملک بھر میں جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ مکانوں اور پلاٹس کی قیمت بیس سے پچیس فیصد کم ہو گئی۔ کرایوں میں بھی دس سے پندرہ فیصد کمی ہونے سے سٹیٹ ایجنٹس سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔ ملک بھر میں جائیداد کی خریدو فروخت کا کاروبار منجمد پڑا ہے، مکانات اور پلاٹس کی قیمتیں گر رہی ہیں اور خریدار مارکیٹ سے غائب ہیں۔ کراچی میں تقریبا ہر ریئل سٹیٹ کا دفتر ویرانی میں ڈوبا ہوا ہے، یہی صورتحال لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کے ریئل سٹیٹ دفاتر میں دیکھی جا رہی ہے۔ عارف جیوا سابق چیئرمین آباد کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، لاہور کی مارکیٹ بلکل فریز ہو گئی ہے۔ اگر پراپرٹی لینے جائیں تو 20 سے 25 فیصد کم ریٹ پر مل جائیگی اور صرف لاہور نہیں کراچی کی بھی یہی صورتحال ہے۔