بھارت: متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف مہینوں سے سراپا احتجاج کسانوں نے 23 سے 27 فروری تک اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے کا اعلان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے سَمیوکت کسان مورچا (ایس کے ایم) نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کی شدت بڑھانے کے ان کے مجوزہ پروگرام کے تحت 23 فروری پگڈی سَمبھل دِواس، 24 فروری دامن وِرودھی دِواس کے طور پر منائے جائیں گے جن کا مقصد حکومت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ کسانوں کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف کوئی جابرانہ اقدام نہیں اٹھایا جانا چاہیے۔مورچا نے کہا کہ 6 فروری یووا کسان دواس (نوجوان کسانوں کا دن) اور 27 فروری مزدور۔کسان ایکتا دواس (کسانوں۔مزدوروں کے اتحاد کا دن) کے طور پر منائے جائیں گے۔
بھارتی کسان گزشتہ دو ماہ سے تین نئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج و مظاہرے کر رہے ہیں۔