دس ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پیش نظرعمان نے 15 روز کے لیے پروازیں معطل جب کہ دس ممالک کے مسافروں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے قائم عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل اور نائیجیریا کے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ تنزانیہ، گھانا، گنی، سیرالیون اور ایتھوپیا کے مسافروں کے لیے بھی عمان کے دروازے بند رہیں گے۔