وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل کیلئے سرگرم

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل کیلئے سرگرم بزدار حکومت آج ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرے گی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے آج معاہدے پر دستخط ہو ں گے ایل ڈی اے او ربینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہوگا 10ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس کی تعمیر کرکرے گی وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،ملک مختار احمد،عمر آفتاب،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،صدر بینک آف پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے،سیکرٹری اطلاعات، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے