مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں
مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابو دیس کے مقام پر دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر فلسطینیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس پر فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور انہوںنے قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر پتھرائو کیا۔ جواب میں قابض فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے فائرنگ کی۔قبل ازیں اسرائیلی حکام کی طرف سے ابو دیس میں کھدائیاں شروع کرنے اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے اقدامات کے خلاف فلسطینیوںنے مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی حکام نے ابو دیس کا تقریبا 1500 دونم رقبہ قبضے میں لیا ہے۔