سیف اللہ ابڑو اور رئوف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو اور ایم کیو ایم رہنمارئوف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرننگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔