منی لانڈرنگ کیس : حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت لاہورہاٸی کورٹ کے 2 رکنی نے بنچ کی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلاٸل دیتے ہوئے کہا کیس میں شہبازشریف خاندان کے6افراداشتہاری ہوچکے، 4ملزمان انکےخلاف وعدہ معاف گواہ بن چکےہیں، اکاؤنٹ میں پیسےکی ٹرانزیکشن پرمنی لانڈرنگ ایکٹ لگایاگیا۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وکیل کہتےہیں حمزہ شہبازپراپنےوالدکابےنامی دارہونےکاالزام ہے، ملزم کےوالدعوامی عہدہ رکھتےتھےاوروزیراعلیٰ رہے، حمزہ شہبازبےنامی بھی ہیں اورخودبھی اس میں ملوث رہے۔نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ئے۔