این سی او سی کا متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) نے کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی متعدد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
این سی او سی نے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں 15 مارچ سے ان ڈور شادی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان ڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کے تحت مزارت اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےا۔این سی او سی نے کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔