کراچی میں گرین لائن بس ناگن چورنگی کے قریب حادثے کا شکار

کراچی میں گرین لائن بس کو ناگن چورنگی کے قریب حادثہ پیش آیا، مسافربس جنگلے سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے ٹکرائی جس کے باعث بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید بتایا کہ مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں جبکہ حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کرکھڑکیوں سے باہر نکلے ہیں۔